ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کی ’خصوصی درخواست‘

کیجریوال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کی ’خصوصی درخواست‘

Sat, 17 Jul 2021 23:36:44    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر معروف ماہر ماحولایت سندرلال بہوگنا کو ’بھارت رتن‘ دینے کی درخواست کی ۔ کیجریوال نے کہا کہ جس وقت تحفظ ماحولیات کا جذبہ عالمی غور و خوض میں نہیں تھا، اس وقت بہوگنا نے پوری دنیا پر آنے والے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی جانب سے شروع کیا گیا ’چپکو آندولن‘ شمالی ہند میں ہمالیہ سے شروع ہو کر جنوب میں کرناٹک تک پہنچا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے دہلی اسمبلی میں بھی بہوگنا کی تصویر لگوائی ہے تاکہ ان کی زندگی اور ان کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا کام دہلی کے پالیسی کنٹرول کے لیے ترغیب اور رہنمائی کرتی رہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے ان کی درخواست ہے کہ بہوگنا کو بھارت رتن دیا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ سندر لال بہوگنا 94 برس کی عمر میں 21 مئی 2021 کو انتقال کر گئے۔


Share: